Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Dadu police operations, 4 drug dealers were arrested, chars, bhang and gutka were recovered. Cases registered against them.
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
پریس ریلیز- 2/9/2024
*دادو پولیس کی کاروائیاں 4 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے، چرس، بھنگ اور گٹکا برآمد۔ مقدمات درج*
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر منظم جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائیاں انجام دی گئیں*
1) ایس ایچ او تھانہ خیرپورناتھن شاھ افتخار احمد جمالی کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے خیرپور ناتھن شاھ پولیس نے منشیات فروش وزیر علی گاڈہی کو گرفتار کرلیا قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
2) ایس ایچ او تھانہ رادھن الہبچایو شہوک نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے الگ الگ کاروائیوں میں دو منشیات فروشوں کو دھرلیا،
گرفتار ہونے والوں میں ملزم میر حسن میرانی اور ملزم وقار سولنگی شامل ہیں۔ قبضہ سے 800 گرام بھنگ اور مضر صحت زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی۔ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں
3) تھانہ تھرڑی محبت ایس ایچ او نور حسین چھچھر کی سربراہی میں تھرڑی محبت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 900 گرام بھنگ سمیت منشیات فروش غلام شبیر کلہوڑو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔