Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: میہڑ سے 9 روز قبل اغوا ہونے والا لڑکا بازیاب، اغواکار بھی گرفتار کرلیا گیا
ضلع دادو پولیس
ہ 20/2/2025
*دادو: میہڑ سے 9 روز قبل اغوا ہونے والا لڑکا بازیاب، اغواکار بھی گرفتار کرلیا گیا*
میہڑ کے گاؤں بلیدائی کا رہائشی 12 سالا عرفان ولد محمد خان سولنگی 9 روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا،
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کے احکامات جاری کیے،
اس ضمن میں ٹیکنیکل بیسڈ انفارمیشن پر دادو پولیس نے ضلع حیدرآباد اور ٹنڈوالہیار پولیس کی مدد سے ٹنڈوالہیار میں کاروائی کرکہ مغوی عرفان سولنگی کو بازیاب کرلیا ہے
کاروائی میں اغواکار ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت عبدالحمید ولد حسین پنہور سکنہ بہاولپور تحصیل جوہی کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم کے قبضہ سے ایک ریوالور بھی برآمد ہوا ہے
گرفتار ملزم عادی مجرم ہے جس کے خلاف ضلع دادو کے مختلف تھانوں میں متعدد سنگین جرائم کے 28 مقدمات پہلے بھی درج ہیں اور کچھہ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں زخمی بھی ہوا تھا اور تاحال ٹانگوں سے معذور ہے،
انکشافات میں ابتدائی طور یہ عیاں ہوا کہ ملزم مغوی لڑکے کو مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی نیت سے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا اور لڑکے کو حیدرآباد اور ٹنڈوالہیار کے علاقوں میں اپنے ساتھ گھومتا رہا،
پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم کا سراغ لگایا اور کامیاب کاروائی کرکہ مغوی لڑکے کو بازیاب کیا اور ملزم کو بھی گرفتار کیا
تاہم ملزم کو میہڑ تھانے منتقل کرکہ مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور تفتیش بھی جاری ہے