Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: عیدالفطر کے پُرمسرت موقعے پر شہدائے پولیس کو یاد رکھتے ہوئے ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی عیدی کے تحائف لیکر دادو پولیس کے شہید جوانوں کے گھر پہنچے، شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کیں
ضلع دادو پولیس*
مورخہ، 27/3/2025
*دادو: عیدالفطر کے پُرمسرت موقعے پر شہدائے پولیس کو یاد رکھتے ہوئے ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی عیدی کے تحائف لیکر دادو پولیس کے شہید جوانوں کے گھر پہنچے، شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کیں*
ایس ایس پی دادو نے شہداء کی بیواؤں اور بچوں سے مل کر خیریت معلوم کی اور عیدی کے تحائف پیش کیے،
ایس ایس پی دادو کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں اپنے شہیدوں کو یاد رکھنا سندھ پولیس کی روایت رہی ہے شہیدوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دے کر محکمے کا سر فخر سے بلند کیا ہے ان کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں شہداء کے لواحقین کی خدمت میں ہر وقت حاضر ہیں
اس موقعے پر ویلفیئر ٹیم شہداء ڈیسک کے فوکل پرسن بھی موجود تھے جن کو ایس ایس پی دادو نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ہر جائز مسئلے میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی
جبکہ شہداء کے اہل خانہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پولیس کے اس خلوص اور جذبے پر شکریہ ادا کیا
محکمے کی جانب سے ضلع دادو کے 68 شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو عیدی کے چیک جاری کیے گئے ہیں جن کو شہداء کے گھروں پر جاکر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے