Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کے امن و امان کے اقدامات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حالیہ کامیاب پولیس آپریشن پر دادو کے تاجروں اور عام شہریوں نے ایس ایس پی دادو کو مبارکباد پیش کی

*ضلع دادو پولیس

مورخہ، 17/10/2025

*دادو پولیس کے امن و امان کے اقدامات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حالیہ کامیاب پولیس آپریشن پر دادو کے تاجروں اور عام شہریوں نے ایس ایس پی دادو کو مبارکباد پیش کی*

دادو انجمنِ تاجران کے رہنماؤں اور کثیر تعداد میں شہریوں نے ایس ایس پی آفس آ کر ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کو مجرموں کے خلاف کامیاب پولیس آپریشن کرنے پر مبارکباد دی

اس موقع پر شرکاء نے "سندھ پولیس زندہ باد" اور "ایس ایس پی دادو زندہ باد" کے نعرے لگائے، جبکہ ایس ایس پی دادو پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پھولوں کے ہار اور اجرک کے تحائف پیش کرکہ پولیس کی حوصلہ افزائی کی

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر کے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دادو کی باشعور عوام پولیس کے ہر اچھے قدم کی تعریف اور حمایت کرتی رہے گی۔

دوسری جانب ایس ایس پی دادو امیر سعود مگسی نے شہریوں اور تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیابیوں کا سہرا دادو پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کی سخت محنت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پولیس پر اعتماد رکھیں، امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.