Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات، 1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات

ضلع دادو پولیس

پریس ریلیز

مورخہ: 13 اپریل 2026

*دادو: انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات، 1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات*

13 سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہنے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کا ضلع دادو میں آغاز ہوچکا ہے اور تمام پولیو ٹیمیں فیلڈ میں پولیس کے حفاظتی حصار میں اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں

اس سلسلے میں *ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی* کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام شہروں اور دور دراز علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع دادو میں مجموعی طور پر 1566 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں 65 لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں

ضلعے کی 52 یونین کونسلز میں چلائی جانے والی مہم میں فکسڈ کیمپس، ٹرانزٹ پوائنٹس اور موبائل ٹیموں کے ساتھ پولیس نفری تعینات کی گئی ہے

ایس ایس پی دادو کی جانب سے پولیو ٹیموں، ہیلتھ ورکرز اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تھانوں اور پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں

پولیس کو امن وامان بحال رکھنے کیلئے اپنے علاقوں میں گشت اور اسنیپ چیکنگ بھی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

اس سلسلے میں متعلقہ اداروں اور فیلڈ ٹیموں کی معاونت اور مربوط روابط کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں اور معلومات شیئرنگ ونگرانی کیلئے پولیس کنٹرول روم کا بھی اجراء کیا گیا ہے

ایس ایس پی دادو نے کہا ہے کہ دادو پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری ردعمل دیا جائے گا

عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر اس قومی مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.