Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پولیو کے خاتمے کی مہم ضلع دادو میں سخت سکیورٹی حصار میں جاری
*ضلع دادو پولیس*
3 فروری 2025ء
*پولیو کے خاتمے کی مہم ضلع دادو میں سخت سکیورٹی حصار میں جاری،*
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو کے ہمراہ فیلڈ میں مختلف ایریاز کا دورہ کرکہ انتظامات کا جائزہ لیا*
آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر ضلع بھر میں سات روزہ پولیو مہم کے دوران فول پروف حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے
علاقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں
تمام ٹرانزٹ پوائنٹس، فکسڈ اور موبائل ٹیموں کے ساتھ فیلڈ میں مرد وخواتین پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے میں مصروفِ عمل ہیں
اضافی پولیس گشت اور اسنیپ چیکنگ سمیت فوری ریسپانس جیسے اقدامات کو بھی مؤثر بنایا گیا ہے
فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی ورکنگ اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی اور ڈی سی دادو مختیار علی ابڑو نے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا
ایس ایس پی اور ڈی سی دادو نے احسن طریقے سے فرائض سر انجام دینے والے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو شاباشی دی جبکہ مزید بہتری کی بھی ہدایات جاری کیں
ایس ایس پی دادو اور ڈی سی دادو نے فیلڈ وزٹ کے دوران اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے اور شہریوں کو پولیو مہم کی افادیت و اہمیت کے حوالے سے آگہی دیتے ہوئے ٹیموں کے ساتھ مثبت تعاون جاری رکھنے کیلئے قائل کیا