Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر ایکٹیو کرمنلز، روپوش واشتہاری ملزمان کے خلاف دادو پولیس کی کاروائیاں
ضلع دادو پولیس*
24 فروری 2025ء
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر ایکٹیو کرمنلز، روپوش واشتہاری ملزمان کے خلاف دادو پولیس کی کاروائیاں،*
*مختلف تھانوں کی حدود سے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات سمیت 6 ملزمان گرفتار، مسروقہ مویشی، موٹرسائیکل اور ایک مشین برآمد کرلی گئی*
تھانہ بورڑی:
ایس ایچ او تھانہ بورڑی الہبچایو شہوک کی سربراہی میں بورڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ایکٹیو کرمنلز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،
گرفتار ہونے والوں میں ملزم طاہر چھابرو، شیر محمد کھونہارو اور ملزم انور سولنگی شامل ہیں،
ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، گولیاں، 2 موبائل فون اور ایک ھونڈا 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی، تینوں ملزمان تھانہ کے این شاہ اور سیتا روڈ میں درج دو مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی تھے جبکہ ملزمان کے خلاف بورڑی تھانے میں اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے
*تھانہ میہڑ اے سیکشن:*
ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن محسن علی جمالی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے کیس میں اشتہاری ملزم علی نواز چانڈیو کو گرفتار کرلیا ملزم تھانہ میہڑ پہ درج مقدمہ نمبر 354/2024 بجرم دفعہ 397 ت پ میں مطلوب تھا۔
*سی آئی اے دادو:*
سی آئی اے پولیس کی دادو اے سیکشن تھانے کی حد میں کاروائیاں روپوش ملزم امتیاز ملاح کو بغیر لائسنس پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا ملزم تھانہ فلجی ولیج پہ درج کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔
دوسری کاروائی میں سی آئی اے پولیس نے گٹکا فروش ملزم طفیل برڑو کو گرفتار کرکہ قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے دو پیکٹ برآمد کرلیے اے سیکشن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
*تھانہ ککڑ:*
ایس ایچ او تھانہ ککڑ سائیں بخش چانڈیو کی پولیس پارٹی کے ہمراہ بروقت کاروائی چوروں کا تعاقب کرکہ چوری شدہ بچھڑا برآمد کرلیا برآمد شدہ بچھڑا اصل مالک عبدالغفور بروہی کے حوالے کردیا گیا ہے
*تھانہ رکن:*
ایس ایچ او تھانہ رکن علی اصغر شاہ نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مکینک شاہ سے چوری شدہ ڈیزل مشین برآمد کرلی ضابطے کی کاروائی کے بعد مشین مالک اختر حسین آرائیں کے حوالے کردی گئی ہے۔