Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی ناکابندی اور اسنیپ چیکنگ

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 4/12/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی ناکابندی اور اسنیپ چیکنگ*

*دورانِ چیکنگ دادو اور کے این شاہ میں پولیس نے اسلحہ اور منشیات سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے*

خیرپور ناتھن شاھ میں ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ سمیت ملزم صدام ولد مشتاق لغاری کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے قبضہ سے بغیر لائسنس پستول اور گولیاں برآمد ہوئی سرکاری مدعیت میں اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

دوسری جانب،

تھانہ دادو اے سیکشن پولیس نے شراب سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ہونے والوں میں ملزم مجاہد عرف مجو عالمانی، ملزم عامر عرف دھمو پنہور اور ملزم کامران قمبرانی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.