Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید خریداری سرگرمیوں اور خصوصی عبادات کے تناظر میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے دادو پولیس کے چاک وچوبند انتظامات
ادو، 24 مارچ 2025ع:*
*رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید خریداری سرگرمیوں اور خصوصی عبادات کے تناظر میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے دادو پولیس کے چاک وچوبند انتظامات*
*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے شہر اور آس پاس کے علاقوں کا گشت کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا،*
*ایس ایس پی دادو نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مقرر پولیس اہلکاروں اور متعلقہ حدود کے ایس ایچ اوز کو داخلی وخارجی راستوں کو محفوظ بنانے، بینکوں، بازاروں ودیگر اہم تجارتی مراکز پر چوکنا حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔*
*ایس ایس پی دادو نے شہر میں قائم پولیس ھیلپ کیمپ کا بھی وزٹ کیا اور موجود اسٹاف کو عوامی خدمت کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ضروری ہدایات جاری کیں