Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس کا ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 9/6/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس کا ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،*

*سرقہ بالجبر اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث مزید ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا،*

ایس ایچ او تھانہ مخدوم بلاول سکندر علی ہنگورو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے *بدنام مجرم رحمت اللہ عرف کالو ولد بہرام خشک کو گرفتار کرلیا،*

ملزم اور اس کے ساتھی 27 اپریل کو دادو کے قریب موٹرسائیکل اسنیچنگ کے دوران ثناء اللہ ھالیپوٹو اور ساتھ سوار 5 سالا بچے شایان کو زخمی کرکہ فرار ہوگئے تھے،

واقعے کا مخدوم بلاول تھانے میں مقدمہ نمبر 20/2025 بجرم دفعہ 396 اور 397 ت پ کے تحت درج ہے،

مخدوم بلاول پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس واقعے کے مرکزی ملزم رحمت اللہ عرف کالو خشک کو گرفتار کرلیا ہے،

گرفتار ملزم ایکٹیو کرمنل ہے جو پہلے بھی پولیس مقابلے میں زخمی ہوا تھا اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کے 20 سے زائد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے۔

تاہم گرفتار ملزم مزید زیر تفتیش ہے اور گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کوششیں مزید جاری ہیں


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.