Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، بھاری مقدار میں چرس اور گٹکا برآمد

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 10/12/2025

*دادو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، بھاری مقدار میں چرس اور گٹکا برآمد*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

اس سلسلے میں،

دادو سی آئی اے پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد چرس اور درجنوں پیکٹ گٹکا چھالیہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ہونے والوں میں *A کیٹیگری کا منشیات ڈیلر آصف ولد علی نواز ملاح* شامل ہے ملزم کو تھانہ دادو بی سیکشن کی حدود سے 1050 گرام چرس برآمدگی کے ساتھ گرفتار کیا گیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

جبکہ سی آئی اے پولیس نے مزید ایک کاروائی میں گٹکا سپلائر ملزم علی رضا شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے 40 پیکٹ برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ٹنڈو رحیم خان میں گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب

تھانہ تھرڑی محبت پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ممتاز عرف مکھن جانوری کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کیا گیا ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

تھانہ فریدآباد کی حدود میں میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ایوب کھونہارو کو 520 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.