Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 30/12/2024
*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری*
*مختلف تھانوں کی حدود سے 5 ملزمان گرفتار، چھینی ہوئی موٹرسائیکل، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی*
1) تھانہ میہڑ بی سیکشن پولیس کی کھندی روڈ پر کاروائی، مقابلے کے بعد ایکٹو کرمنل عبدالکریم گوپانگ کو اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا
- گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک بغیر لائسنس پستول اور 5 روز قبل شہری صداقت تیونو کی چھینی ہوئی CD70 موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے
2) دوسری کاروائی میں تھانہ میہڑ بی سیکشن پولیس نے منشیات فروش حبدار عرف راجہ کلہوڑو کو گرفتار کرلیا قبضہ سے شراب کی 3 بوتلیں برآمد۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
3) تھانہ سیتا روڈ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی منشیات فروش شعیب مگنہار کو گرفتار کرلیا گیا قبضہ سے 300 گرام چرس برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
تھانہ دادو اے سیکشن کی کاروائی دو گٹکا فروش ملزمان مجاھد عالمانی اور عباس برہمانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے