Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*دادو پولیس کا کچے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور آپریشن، ڈاکوؤں کی کمین گاہیں مسمار، مورچے تباہ، ایک زخمی، متعدد افراد زیرِ حراست، اسلحہ برآمد*

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 10/10/2025

*دادو پولیس کا کچے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور آپریشن، ڈاکوؤں کی کمین گاہیں مسمار، مورچے تباہ، ایک زخمی، متعدد افراد زیرِ حراست، اسلحہ برآمد*

سرچ آپریشن کی قیادت ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے خود کی،

دادو کے کچے میں موندر، جان محمد خشک اور اسماعیل جا بھان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا

متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز، علاقہ ایس ڈی پی اوز سمیت بھاری تعداد میں مرد وخواتین اہلکاروں پہ مشتمل پولیس نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا،

سرچ آپریشن قتل ودیگر سنگین جرائم کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کو پناھ دینے والے رسہ گیروں کے ممکنہ ٹھکانوں پر کیا گیا

جدید اسلحہ، ہیوی مشینری، بلٹ پروف اے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ طلوعِ آفتاب کے وقت مجرمان کا گھیراؤ کرتے ہوئے ممکنہ ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کی گئی،

مجرمان کی گرفتاریوں اور غیرقانونی اسلحہ ریکوری کیلئے گھروں کی تلاشی لی گئی،

پیش قدمی کے دوران مجرموں نے پولیس کے اوپر فائرنگ کی پولیس کی بھی جوابی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ملزم زخمی ہوگیا،

زخمی اشتہاری ملزم احسان ولد دلمراد خشک کو پستول برآمدگی کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا ہے

جبکہ دیگر مجرمان گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے اندر فرار ہوگئے

تاہم پولیس نے مجرموں کی کمین گاہوں اور مورچوں تک رسائی حاصل کرکہ کمین گاہوں کو مسمار اور مورچوں کو نظرِ آتش کردیا

سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد مزید پوچھ گچھ اور ریکارڈ تصدیق کیلئے گرفتار کرلیے گئے

جبکہ زخمی حالت میں گرفتار اشتہاری ملزم تھانہ موندر پہ درج چوری، پولیس مقابلہ اور انسدادِ دہشتگردی دفعات کے 3 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا

علاقے میں قیامِ امن کیلئے ایکٹیو کرمنلز، سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب مجرمان کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی دادو

لہٰذا رکارڈ یافتہ مفرور ملزمان خود کو قانون کے حوالے کریں بصورتِ دیگر پولیس کا سخت ایکشن جاری رہے گا۔ *کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی ایس ایس پی دادو*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.