Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی کاروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موبائل فون برآمد کرکہ اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے
ضلع دادو پولیس*
24 فروری 2025ء
*دادو پولیس کی کاروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موبائل فون برآمد کرکہ اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے*
موبائل فونز کی گمشدگی و چوری کے متعلق شہریوں کی موصول شدہ درخواستوں پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کے احکامات پر ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل (DIC) ٹیم نے فون ڈیٹا ٹریسنگ اور ٹیکنیکل مہارت سے *شہریوں کے 9 عدد مختلف برانڈز کے گم و چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے ہیں،*
برآمد شدہ موبائل فون ضروری کاروائی کے بعد اصل مالکان ضلعے کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے عمران کورائی، عباس علی سومرو، زاھد حسین پنہور، مظہر علی خشک، عبدالرحمان پنہور، منور علی لاشاری، ایاز سولنگی، محمد امین ببر اور آصف علی شاہ کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
درخواست گذار شہریوں کا پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے دادرسی کرنے پر اظہار مسرت ایس ایس پی دادو اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا