Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی منشیات فروشوں اور ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کارروائیاں، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 20 ملزمان گرفتار، مقابلوں میں 3 ڈکیت زخمی۔۔ چرس، بھنگ، شراب، غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 14/11/2025

*دادو پولیس کی منشیات فروشوں اور ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کارروائیاں، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 20 ملزمان گرفتار، مقابلوں میں 3 ڈکیت زخمی۔۔ چرس، بھنگ، شراب، غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی* کی ہدایات پر دادو پولیس ضلعے میں قیامِ امن کیلئے مصروفِ عمل ہے، سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کی

گزشتہ دو دنوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے

• مخدوم بلاول تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو نثار جمالي اور آصف چانڈیو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے دو پستول اور شہری عبدالحکیم ڈیپر کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

• جوہی تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایکٹیو کرمنل سینگار مستوئی کو پستول سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

سی آئی اے پولیس دادو کی کارروائیاں

سی آئی اے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کیا۔

• اے سیکشن تھانے کی حدود سے منشیات فروش اظہار عرف احمد ملاح، شاہد حسین پنهور، عرفان علی بھنڈ، دمشاد لغاری، عاشق بھنڈ اور معشوق مڱڻھار کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک رائفل، 29 کلو بھنگ، چرس، شراب کی بوتلیں اور گٹکا سوپاری برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

• اسی طرح سی آئی اے پولیس نے پستول اور گولیوں سمیت تین ملزمان سرفراز عرف پپو بھنڈ، سراج ببر اور اسرار ببر کو بھی گرفتار کیا، جن کے خلاف اے اور بی سیکشن تھانوں پر مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

تھانہ خیرپور ناتھن شاہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لسٹڈ منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

• گرفتار ملزمان میں:

ذوہیب گاڈھی، عامر گاڈھی، احسان علی گاڈھی، عمران علی گاڈھی اور نياز حسین ببر شامل ہیں جن کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس اور 9 پیکٹ گٹکا چھالیہ برآمد کیے گئے۔

تھانہ سیتا روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹیگری کے منشیات فروش بہار علی میمن کو گرفتار کیا۔ جس کے قبضے سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ دادو اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیاض شیخ کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 8 پیکٹ گٹکا چھالیہ برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

تھانہ ککڑ پولیس نے بغیر لائسنس بندوق سمیت ملزم پیار علی چنو کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.