Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی منشیات فروشوں اور ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، میہڑ اور کے این شاہ میں تین ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 17/10/2025
*دادو پولیس کی منشیات فروشوں اور ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، میہڑ اور کے این شاہ میں تین ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا*
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک ہے،
ایس ایچ او تھانہ رادھن عبدالمجید بروہی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے A+ کیٹیگری کے منشیات ڈیلر صحبت زرداری کو گرفتار کرلیا،
ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، رادھن تھانے میں کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ قمرالدین تنیو کی سربراہی میں کے این شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم عامر علی بگھیو کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے تین پیکٹ برآمد ہوئے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
ایس ایچ او تھانہ میہڑ بی سیکشن منظور احمد مستوئی کی دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی، ڈکیتی کے کیس میں مطلوب ملزم شکیل سولنگی کو گرفتار کرکہ قبضہ سے بغیر لائسنس پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے۔