Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: پولیس کاروائی، 48 گھنٹوں کے اندر قتل کیس کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے آلاتِ قتل بھی برآمد

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

مورخہ، 24/12/2024

*دادو: پولیس کاروائی، 48 گھنٹوں کے اندر قتل کیس کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے آلاتِ قتل بھی برآمد*

میہڑ میں گزشتہ روز دیرینہ دشمنی پر قتل کیے گئے عالم مگسی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،

میہڑ پولیس نے دو مرکزی ملزمان کو آلاتِ قتل سمیت گرفتار کرلیا

گزشتہ روز میہڑ میں ذاتی تنازعے پر قتل کیے گئے عالم مگسی کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بھائی کی مدعیت میں میہڑ تھانے میں درج کیا گیا تھا

ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن اکبر علی چنہ کی سربراہی میں پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے کیس میں نامزد دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

گرفتار ہونے والوں میں ملزم غلام مصطفیٰ ولد جمن کھوسو اور ملزم صفدر ولد محمد صالح کھوسو شامل ہیں

ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال کیے گئے ہتھیار ایک بندوق اور ایک رپیٹر بھی برآمد کرلیے گئے ہیں

گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے

* _FIR#. 413/2024 u/s 302, 324, 148, 149, 504, 337Hii PPC PS Mehar_

* _FIR#. 415/2024 u/s 25 SAA_

* _FIR#. 416/2024 u/s 25 SAA PS Mehar_


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.