Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی سربراہی میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد، پولیس اہلکاروں کو اگلے عہدے میں ترقیاں دے دی گئیں

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 19/11/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی سربراہی میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد، پولیس اہلکاروں کو اگلے عہدے میں ترقیاں دے دی گئیں*

اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈی ایس پی سٹی سلطان احمد چانڈیو، ڈی ایس پی لیگل سید پناہ علی شاہ اور سروس شیٹ کلرک محمد یوسف جمالی بھی موجود تھے

کمیٹی نے میرٹ، سینیارٹی اور مطلوبہ اہلیت کی بنیاد پر ضلع دادو کے 44 موسٹ سینئر پولیس کانسٹیبلز کو اگلے عہدے ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر ترقی دینے کی منظوری دے دی جس میں C-1 کے 33 اور C-ii کے 3 جبکہ 13 ڈرائیور کانسٹیبل پروموٹ کیے گئے ہیں

تمام اہلکاروں کی سروس شیٹس، کوائف اور اہلیت کا مکمل اور شفاف طریقہ کار کے تحت جائزہ لیا گیا، جس کے بعد پروموشن کا حتمی فیصلہ کیا گیا

ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی دادو اور پروموشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلیے مزید نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.