Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" جاری، ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی آپریشن میں فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے پولیس دستوں کے ہمراہ موجود
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 26/10/2025
*دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" جاری، ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی آپریشن میں فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے پولیس دستوں کے ہمراہ موجود*
ایس ایس پی دادو کی قیادت میں پولیس کے دستوں نے ڈاکوؤں کی آماجگاہوں کے این شاہ کے اوپر کاچھو میں قیام کرلیا،
آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں، لانگ رینج ہتھیاروں اور الیٹ فورس کے کمانڈوز کے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
ماڈو، موریو جو کھوھ، شیخ نؤتی، بوری نئیں اور موجاہڑ کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر صبح سویر پیش قدمی کی گئی،
ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے پہاڑی سلسلوں کی طرف فرار پولیس کا بھی مؤثر جوابی ریسپانس حکمت عملی کے ساتھ تعاقب جاری ہے
پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں پر رسائی حاصل کرکہ آمجگاہوں کو نظرِ آتش کردیا
تاہم پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری، آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے