Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
SSP Dadu Captain (R) Ameer Saud Magsi held a meeting regarding peace and order and other departmental matters.
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
پریس ریلیز- 03/09/2024
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے امن وامان، اور دیگر محکمانہ امور کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا*
میٹنگ میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ڈی ایس پی لیگل، تھانوں کے ھیڈ محرران سمیت آفیس کے ھیڈ آف برانچز نے شرکت کی
ایس ایس پی دادو نے ضلعے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت تھانوں میں رجسٹر کرائم کے اعداد وشمار اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا،
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے تمام افسران کو کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں
* ایس ایس پی دادو نے روپوش واشتہاری ملزمان خاص طور پر قتل، ڈکیتی، راہزنی، اغوا اور پولیس اہلکاروں کی شہادت جیسے مقدمات میں مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کرکہ زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے
* ایس ایس پی دادو نے تمام ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بھی مؤثر کاروائیاں کرکہ بہتر نتائج دینے کی ہدایت کی
مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے ایس ایس پی دادو نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ:
* مقدمات کی تفتیش تربیت یافتہ انویسٹیگیشن آفیسر کریں، معینہ مدت تک تفتیش مکمل کرکہ کیس کا وقت پر ڈسپوزل کیا جائے
* مقدمات میں مجرمان کی سزایابی کے تناسب میں بہتری کی ضرورت ہے تاہم معیاری تفتیش اور زیرِ سماعت مقدمات کی بہترین پیروی کرکہ ملزمان کو عدالتوں سے مثالی سزائیں دلوائیں اس ضمن میں بہتر نتائج کے حامل افسران کی حوصلا افزائی کی جائے گی
* مقدمات کی تفتیش میں آنے والے اخراجات کی مد میں تفتیشی افسران کو بروقت ادائیگی بھی کی جائے گی
* ایس ایس پی دادو نے تھانوں میں اچھی سوجھ بوجھ رکھنے والے افسران کو بطور ڈیوٹی افسر تعینات کرنے سمیت تھانے میں ہر وقت ان کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی
* ایس ایس پی دادو نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی افسر جرم قابلِ دست اندازی رپورٹ ہونے کی صورت میں ایف آئی آر درج کرنے کا مجاز ہوگا اور شکایت گذاروں سے اس کا رویہ اچھا ہونا چاہیے
* ایس ایس پی دادو نے تمام ایس ایچ اوز اور ھیڈ محرران کو جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج کی حوصلا شکنی کرنے جبکہ جائز ایف آئی آرز کے اندراج میں بلاوجہ کسی قسم کی روکتھام نہ کرنے کی ہدایت کی
* ایس ایس پی دادو نے کہا کہ تھانوں میں دی گئی بجٹ کو خرچ کرنے میں تمام ایس ایچ اوز با اختیار ہیں تاہم محکمانہ امور کی بہتری کیلئے بجٹ کو خرچ کیا جائے
* *ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا کہ روزآنہ شام 5 بجہ سے 7 بجے تک عوامی شکایات سننے اور ان کے ازالے کیلئے تھانوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں*
* ایس ایس پی دادو نے تمام ھیڈ محرران کو تبادلے کے وقت مالخانہ کا چارج لینے اور دینے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی اور سب کو چارج مکمل کرنے کا پابند کیا
* ایس ایس پی دادو نے تمام ھیڈ محرران کو تھانوں کے رکارڈ کو مکمل رکھنے سمیت تھانے کی صفائی ستھرائی جیسے اقدامات بھی یقینی بنانے کا حکم دیا
* ایس ایس پی دادو نے تمام ایس ڈی پی او صاحبان کو تھانہ جات کی فارمل انسپکشن کرنے اور دیگر سپرویژن کے اقدامات احسن طریقے سے سر انجام دینے کی بھی ہدایت کی
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے میٹنگ کے آخر میں تمام افسران کو کہا کہ ضلعے میں امن وامان بحال رکھنا ہم سب کی اولین زمہ داری ہے دی گئی ہدایات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی