Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: ام رباب کیس کی فائنل سماعت کے موقع پر دادو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 30/3/2026
دادو: ام رباب کیس کی فائنل سماعت کے موقع پر دادو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی زیرِ نگرانی ضلعے میں حفاظت کے اقدامات انتہائی سخت
700 سے زائد افسران و اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر مامور،
شہر کے تمام داخلی راستوں پر ناکابندی چیکنگ پوائنٹس قائم
عدالت کی طرف جانے والے تمام راستوں پر بھی بلاکنگ پوائنٹس قائم کردی گئی
عدالت کے اندرونی اور بیرونی حدود میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ دادو کے انٹری گیٹ پر بھی افسران واہلکار موجود، کڑی تلاشی لازمی
عدالت کی طرف غیر متعلقہ افراد کی داخلا روکنے کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد جاری
میہڑ میں ام رباب چانڈیو کے گھر اور شہر کے دیگر مقامات پر بھی سیکیورٹی انتظامات سخت
مذکورہ کیس سے وابستہ انڈر ٹرائل قیدیوں کی عدالت میں باحفاظت پیشی کیلئے سیکیورٹی بندوبست کردیا گیا
تمام نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے سادہ لباس اہلکار اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی فیلڈ میں موجود
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی انتظامات کی نگرانی کے لیے خود بھی آن روڈ
ایس ایس پی دادو نے وزٹ کرتے ہوئے عدالت سمیت روٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دادو پولیس مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہے