Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دنیا بھر میں آج 5 فروری کا دن مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے

ضلع دادو پولیس*

پریس ریلیز- 5/2/2025

*#5February*

*#KashmirSolidarityDay*

*دنیا بھر میں آج 5 فروری کا دن مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے*

*دادو میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجھتی ریلی کا انعقاد کیا گیا حفاظتی انتظامات بھی سخت*

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو کی قیادت میں ڈی سی آفس سے لے کر پریس کلب تک پیدل مارچ کیا گیا

ریلی میں پولیس افسران واہلکاران سمیت ضلعے انتظامیہ کے بیشتر افسران ملازمین سیاسی سماجی شخصیات اور عام شہری کثیر تعداد میں شامل تھے

ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو اور ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا کہ

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ ان کے حقِ خود ارادیت کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اظہار کرنا ہے اور عالمی برداری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب متوجہ کروانے سمیت دنیا کے آگے بھارت کا مکروہ کردار بے نقاب کرنا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باوجود جذبہ آزادی کو دبانے میں آج تک ناکام رہا ہے۔ آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر ساتھ کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع ضلع دادو میں سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں

دادو سیکیورٹی پولیس کی جانب سے ریلیوں اور تقاریب کیلئے خصوصی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے

امن وامان بحال رکھنے کیلئے اہم چوکوں چوراہوں پر اضافی پولیس پکٹس اور گشت کا سلسلہ جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.