Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیمز کو فیلڈ میں جانے سے قبل ایس ایس پی دادو اور ڈپٹی کمشنر دادو کی بریفنگ مہم کے چوتھے روز ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو کے ہمراہ ڈسپیچنگ سنٹرز سول ہسپتال اور ہیپاٹائٹس ہسپتال دادو پہنچے
ضلع دادو پولیس
6 فروری 2025ء
انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیمز کو فیلڈ میں جانے سے قبل ایس ایس پی دادو اور ڈپٹی کمشنر دادو کی بریفنگ
مہم کے چوتھے روز ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو کے ہمراہ ڈسپیچنگ سنٹرز سول ہسپتال اور ہیپاٹائٹس ہسپتال دادو پہنچے
ایس ایس پی دادو اور ڈی سی دادو نے ڈسپیچنگ سینٹرز پر موجود پولیس اسٹاف اور ہیلتھ ورکرز کو پولیو مہم کے حوالے سے رہنما ہدایات دیں اور عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا
ایس ایس پی اور ڈی سی صاحب نے تمام ٹیموں سے فیلڈ میں درپیش مسئلے مسائل بھی دریافت کیے اور اچھا کام کرنے والے ورکرز اور پولیس ٹیموں کو شاباشی دی
ایس ایس پی دادو کی قیادت میں ضلع دادو پولیس قومی مفاد میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں مصروفِ عمل ہے
اس سلسلے میں سکیورٹی اقدامات سخت کیے گئے ہیں سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور جملہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے