Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی کمانڈ میں دادو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور مفرور ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

مورخہ، 30/11/2024

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی کمانڈ میں دادو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور مفرور ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری،*

دادو کے کچے میں موندر، جان محمد خشک اور اسماعیل جا بھان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا

سرچ آپریشن قتل ودیگر سنگین جرائم کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کو پناھ دینے والے رسہ گیروں کے ممکنہ ٹھکانوں پر کیا گیا

سینئر پولیس افسران، مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے مجرموں کے ٹھکانوں پر پیش قدمی کی

پیش قدمی کے دوران مجرموں نے پولیس کے اوپر فائرنگ کی پولیس کی بھی جوابی کاروائی مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے اندر فرار ہوگئے

تاہم پولیس نے مجرموں کی کمین گاہوں اور مورچوں تک رسائی حاصل کرکہ مورچوں اور کمین گاہوں کو مسمار کردیا ہے

جبکہ علاقے میں پولیس کیمپ بھی قائم کردی گئی ہے

قتل وغارت گری کرکہ علاقے کا امن خراب کرنے والے مفرور واشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں تک بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ *ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.