Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*دادو پولیس کے ملازمین کو 3.7 ملین روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کیے گئے*

ضلع دادو پولیس

پریس ریلیز۔ 30/4/2025

*دادو پولیس کے ملازمین کو 3.7 ملین روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کیے گئے*

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے دادو پولیس کے حاضر سروس ملازمین سمیت فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو 37 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے

دفتر ایس ایس پی دادو کی جانب سے ملازمین کے فوری ریلیف گرانٹ، ریٹائرمنٹ گرانٹ اور شادی گفٹ گرانٹ کے کیسز کا پروسیس مکمل کروانے کے بعد ادائیگی کے چیک دیے گئے

• دادو پولیس کے فوت ہونے والے 6 اہلکاروں رضا محمد پنہور، عبد العزیز، ذوالفقار علی حسین علی اور مرحومہ لیڈی کانسٹیبل منور لغاری کے حقی ورثاء کو فوری ریلیف گرانٹ کی مد میں 6,50,000 روپے کے چیک دیے گئے۔

• 16 پولیس اہلکاروں وافسران کو خود کی اور بچوں کی شادی کے سلسلے میں شادی گفٹ کے طور پر 15,25,000 روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔

• ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد 36 ملازمین کو 15,51,360 کی رقم کے چیک دیے گئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی دادو کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود اکاؤنٹنٹ مجیب الرحمٰن جعفری کو پولیس ملازمان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور ملازمان کی فلاح و بہبود کا پروسیس مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.