Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس اور سی آر سی کی مشترکہ کاوشوں سے لاوارث حالت میں ملنے والی معصوم بچی بحفاظت والدین تک پہنچا دی گئی
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 8/6/2025
*دادو پولیس اور سی آر سی کی مشترکہ کاوشوں سے لاوارث حالت میں ملنے والی معصوم بچی بحفاظت والدین تک پہنچا دی گئی*
عید کے موقع پر ھالا سے دادو اپنے رشتے داروں کے ہاں گھومنے آئی پانچ سالہ بچی "دعا" دادو کے علاقے میں اچانک گم ہوگئی جس کو لاوارث حالت میں پایا گیا،
بچی کو فوری طور پر پولیس اور بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم (CRC) کی جانب سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا
بچی کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے خوراک اور ضروری سہولیات مہیا کی گئیں، دادو پولیس اور سی آر سی کی بروقت اور مؤثر کوششوں سے بچی کے اہل خانہ کو تلاش کیا گیا اور معصوم دعا کو بحفاظت اس کے ماما، شکیل کوریجو سکنہ سیال موری دادو کے حوالے کیا گیا۔
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے اس حساس اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام پر تھانہ اے سیکشن پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا،
انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ اور فلاح کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، بالخصوص بچوں کے تحفظ کیلئے ایسے اقدامات ہماری ترجیح ہیں۔