Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ کے این شاہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا
دادو: پولیس مقابلہ
*تھانہ کے این شاہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا*
کنڈیچھکی روڈ سفید مسجد کے قریب ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ قمرالدین تنیو کا پولیس پارٹی کے ہمراہ دورانِ گشت مسلحہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا،
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت پستول سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ساتھی فرار
زخمی ڈاکو کی شناخت ایکٹیو کرمنل *ندیم ولد گلبہار چانڈیو* کے نام سے ہوئی
زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
جبکہ موقعے سے فرار ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو ندیم چانڈیو موٹرسائیکل اسنیچنگ، دیگر ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھا، کے این شاہ اور تھانہ ماڈو پہ درج 4 مقدمات میں مفرور تھا جبکہ مزید ریکارڈ بھی متوقع ہے
تاہم مزید تفتیش اور ضابطے کی کارروائی عمل لائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے پولیس پارٹی کو شاباشی دی ہے۔