Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: ضلعے میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے پولیس کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ
ضلع دادو پولیس*
8 مارچ 2025ء
دادو: ضلعے میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے پولیس کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ،
*دورانِ چیکنگ مالِ مسروقہ کی منتقلی ناکام بناتے ہوئے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس سے بھری ایک مال بردار گاڑی تحویل میں لے لی گئی دو ملزمان بھی زیرِ حراست*
ایس ایس پی دادو کہ ہدایات پر شاہراہوں پر پولیس گشت سمیت داخلی راستوں پر گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی کڑی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے
تھانہ ککڑ کی حد تھرڑی لنک روڈ پہ دورانِ چیکنگ پولیس نے اہم کاروائی کی
ایس ایچ او تھانہ ککڑ سائیں بخش چانڈیو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چیکنگ کے دوران چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس سے بھری مال بردار ڈاٹسن گاڑی نمبر KH-9690 کو تحویل میں لے لیا
کاروائی میں گاڑی سوار دو ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے جن کی شناخت قمر الدین پریو اور منظور قمبرانی کے ناموں سے ہوئی،
برآمد شدہ پارٹس چوری اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلوں کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا
برآمد پارٹس 5 بوریوں میں بند تھے جن میں متعدد موٹرسائیکلوں کے حصے پرزے شامل ہیں جن کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے،
گرفتار ملزمان سمیت برآمد شدہ سامان اور گاڑی تحویل میں لے کر ککڑ تھانے منتقل کر دیے گئے ہیں اور سرکاری مدعیت میں مقدمہ 21/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے