Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا کرمنلز کے گرد گھیرا تنگ، یکے بعد دیگرے دو پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 28/10/2025

*دادو پولیس کا کرمنلز کے گرد گھیرا تنگ، یکے بعد دیگرے دو پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے*

کرمنلز کی سرگرمیوں کی اطلاع پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو کے گردونواح میں پولیس پارٹیوں کو متحرک کیا گیا تھا،

موندر روڈ گاؤں پاندھی سیال کے قریب سی آئی اے پولیس پارٹی کا موٹرسائیکل سوار مسلحہ ملزمان سے مقابلہ ہوا، مقابلے میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اور مزید دو ساتھی موقعہ سے فرار ہوگئے

زخمی ڈاکو کی شناخت وقار ولد منظور سولنگی کے نام سے ہوئی قبضہ سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی

جبکہ موقعے سے فرار ڈاکوؤں کا کچھ دوری پر کھڑی تھانہ اے سیکشن پولیس پارٹی سے سامنا ہوا اور مقابلے میں دوسرے ڈاکو گلزار ولد نبی بخش سولنگی کو بھی پستول سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

دونوں گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

زخمی حالت میں گرفتار دونوں ڈاکو عادی مجرم ہیں دادو سمیت نوشہرو فیروز اور جامشورو میں سنگین جرائم کی کئی وارداتیں انجام دینے کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس کو مطلوب تھے

زخمی ڈاکو وقار سولنگی کے خلاف مختلف تھانوں میں درج 9 مقدمات جبکہ ڈاکو گلزار کے خلاف 22 مقدمات کا ریکارڈ حاصل ہوا ہے، مزید ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.