Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: امن وامان بحال رکھنے کیلئے پولیس پکٹنگ میں اضافہ، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سخت چیکنگ
ضلع دادو پولیس*
10 فروری 2025ء
دادو: امن وامان بحال رکھنے کیلئے پولیس پکٹنگ میں اضافہ، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سخت چیکنگ
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی بذاتِ خود آن روڈ شہر بھر اور گردونواح کا گشت کیا*
ایس ایس پی دادو نے چیکنگ پوائنٹس، چوکوں چوراہوں پر مقرر پولیس پکٹس اور ایگلز مددگار 15 کو چیک کیا
ایس ایس پی دادو نے شہر کے مختلف داخلی راستوں سمیت کاروباری علاقوں کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،
ایس ایس پی دادو نے ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود جوانوں کو مستعدی سے فرائض سر انجام دینے کا حکم دیا
ایس ایس پی دادو نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پولیس پکٹنگ، چیکنگ، گشت اور انسدادِ جرائم کاروائیوں کیلئے متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں