Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
میہڑ میں شہری کے گھر سے ڈکیتی کے کیس میں اہم پیش رفت، ملوث گینگ کا ایک کارندہ گرفتار، لوٹی ہوئی لاکھوں روپے نقدی اور زیورات برآمد کرلیے گئے
ڈسٹرکٹ دادو پولیس
مورخہ، 16/11/2024
*میہڑ میں شہری کے گھر سے ڈکیتی کے کیس میں اہم پیش رفت، ملوث گینگ کا ایک کارندہ گرفتار، لوٹی ہوئی لاکھوں روپے نقدی اور زیورات برآمد کرلیے گئے*
اس سلسلے میں آج میہڑ میں ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او میہڑ وقاص اکبر درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ
30 اکتوبر کی شام میہڑ کی گلشن غفار کالونی میں شہری محمد علی قمبرانی کے گھر سے ڈکیتی کا معاملہ رپورٹ ہوا تھا،
شہری کی مدعیت میں میہڑ اے سیکشن تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 375/2024 بجرم دفعہ 395 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکہ تفتیش کا آغاز کیا گیا
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے اس ضمن میں ایس ایچ او میہڑ بی سیکشن قربان علی قمبرانی ایس ایچ او اے سیکشن اکبر چنہ، سی آئی اے انچارج بشیر احمد لاکھیر اور انچارج ون فائیو مددگار فقیر محمد برھمانی پہ مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کا سراغ لگانے کے احکامات جاری کیے گئے
مذکورہ ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنیکل ودیگر وسائل سے ملوث گینگ کا سراغ لگا کر ایک ملزم بنام مولا بخش ولد غازی خان لاشاری کو حراست میں لے کر شاملِ تفتیش کیا
گرفتار ملزم کی نشاندھی پر مذکورہ واردات میں لوٹی ہوئی 3 لاکھ روپے نقدی اور سونے زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں
ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال کیا گیا اسلحہ پستول بمعہ میگزین بھی برآمد کرلیا گیا ہے
گرفتار ملزم عادی مجرم ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں درج 5 سے زائد مقدمات کا رکارڈ بھی موصول ہوچکا ہے
تاہم ملزم کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا الگ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے