Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری، اہم کامیابیاں حاصل

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 13/10/2025

دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری، اہم کامیابیاں حاصل

*سرچ آپریشن کے دوران 25 افراد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد، کرمنلز کے ٹھکانے تباہ*

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا،

لوٹمار اور موٹرسائیکل اسنیچنگ میں ملوث گینگز کے خلاف فلجی ولیج اور اس کے آس پاس کے ایریاز میں چھاپے مارے گئے،

لیڈیز پولیس کے ہمراہ غیرقانونی اسلحہ اور مالِ مسروقہ برآمدگی کیلئے گھر گھر تلاشی لی گئی

آنے جانے والے راستوں کو سیل کرکہ مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی 25 مشتبہ ملزمان مزید تفتیش کیلئے حراست میں لے لیے گئے

سرچ آپریشن کے دوران کرمنلز کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد کیے گئے جس میں بندوقیں، رائفل اور ریپٹر شامل ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد ہوئے

اس کے علاؤہ 9 موٹرسائیکلیں، 11 موبائل فون اور چوریوں و دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والے کینچی اور دیگر آلات برآمد کرلیے گئے

تاہم ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں پولیس آپریشن مزید جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.