Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔۔ 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 2 موبائل فون برآمد
ضلع دادو پولیس
مورخہ, 15/5/2025
*دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔۔ 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 2 موبائل فون برآمد*
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں قیامِ امن اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی مؤثر کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائیاں انجام دی گئیں،
• *تھانہ فلجی اسٹیشن پولیس* نے مؤثر گشت کے دوران ایس ایچ او نظام الدین کھنڈ کی قیادت میں جاڑہ واہ کے قریب جرم کے ارادے سے موجود چار ملزمان منٹھار، عاشق، محمد صالح اور منظور پنہور کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے بغیر لائسنس پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
• *دادو میں اے سیکشن اور مددگار 15 پولیس* نے موندر ناکہ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو مقابلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزمان کی شناخت فرمان ولد ابراہیم چانڈیو اور جاوید ولد عبدالخالق شاہانی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے 2 پستول اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ اے سیکشن تھانے میں گرفتار ملزمان اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
• *کچے کے علاقے تھانہ راجودیرو* کی حدود میں ایس ایچ او راجودیرو اور ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کاروائی دہشتگردی ایکٹ کے کیس میں روپوش ملزم یامین ولد مور خان بھرٹ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ راجودیرو کے مقدمہ نمبر 5/2024 بجرم 324، 353, 427 ت پ اور 6/7 ATA میں پولیس کو مطلوب تھا۔
• *ایس ایچ او تھانہ فریدآباد* کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی چند روز قبل شہری جانی سولنگی سے چھینی ہوئی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل اور 2 موبائل فون برآمد کرلیے ضروری کاروائی کے بعد مسروقہ املاک مالک کے حوالے کردی گئی ہیں۔
• *میہڑ بی سیکشن پولیس* نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل شہری آصف علی چانڈیو کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے کردی گئی ہے