Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کاروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 24/11/2025

*دادو پولیس کی کاروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں

** ایس ایچ او تھانہ مخدوم بلاول نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں مطلوب *ملزم وقار عرف چھٹل جمالی* کو گرفتار کرلیا،

ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں جبکہ ملزم کے قبضے سے شہری کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزم موٹرسائیکلیں چھیننے والی گینگ کا کارندہ ہے چند روز قبل اس کے دیگر دو ساتھی تھانہ مخدوم بلاول کی حدود میں موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے کے دوران پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔

تفصیل مقدمات:

* FIR#. 59/2025 u/s 397 PPC PS Makhdoom Bilawal

* FIR#. 60/2025 u/s 324, 353 PPC PS Makhdoom Bilawal

* FIR#. 65/2025 u/s 25-SAA PS Makhdoom Bilawal

دوسری جانب

** میہڑ بی سیکشن تھانے کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ممنوعہ زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے متعدد پیکٹس برآمدگی کے ساتھ گٹکا فروش *ملزم عمران علی بھٹو کو گرفتار کرلیا۔* ملزم کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

** میہڑ میں انچارج 15 مددگار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی، برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک کاشف مہیسر کے حوالے کردی گئی ہے۔

** دادو میں تھانہ بی سیکشن پولیس نے دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے شراب برآمدگی سمیت دو ملزمان *حنیف جمالی* اور *آفاق سولنگی* کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.