Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا قابلِ تحسین اقدام، عید کے خوشیوں بھرے موقعے پر اپنے پیاروں سے جدا ہونے والے گمشدہ بچوں کو ورثاء سے ملا دیا گیا

ضلع دادو پولیس

یکم اپریل 2025ء

*دادو پولیس کا قابلِ تحسین اقدام، عید کے خوشیوں بھرے موقعے پر اپنے پیاروں سے جدا ہونے والے گمشدہ بچوں کو ورثاء سے ملا دیا گیا*

عید کے دن معصوم بچی الہبچائی ملاح کے گمشدگی کی اے سیکشن تھانے پر اطلاع موصول ہوئی تھی،

گمشدہ بچی کو بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سی آر سی کی مدد سے کچھ گھنٹوں بعد تلاش کیا گیا

گمشدہ بچی کو والدین تک پہنچانے کیلئے دادو اے سیکشن پولیس نے مختلف ذرائع استعمال کیے اور مسلسل ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد گمشدہ بچی باحفاظت والدین کے حوالے کی گئی۔

دوسری جانب

چاند رات کو خریداری کیلئے شاہی بازار آئی فیملی سے ایک معصوم بچہ شاہزیب بچھڑ کر لاوارث حالت میں شہری کو ملا جس نے بچے کو بازار کے باہر قائم پولیس ہیلپ کیمپ کے حوالے کیا تھا،

پولیس کیمپ پر بچے کو حفاظت میں رکھا گیا اور کیمپ پر موجود خاتون پولیس اہلکاروں کی کوششوں سے بچے کے والدین تک رسائی حاصل کی گئی اور بچے کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے اس سلسلے میں پولیس اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ھیڈ محرر اے سیکشن امام بخش شاہانی، اور پولیس کیمپ انچارج لیڈی سب انسپکٹر یاسمین سومرو سمیت دیگر اہلکاروں کو شاباشی دی ہے اور ان کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.