Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
انسانی حقوق کا تحفظ اور چائلڈ میرج کی روکتھام کے موضوعات پر دادو ایس ایس پی آفیس کے کانفرنس ھال میں دادو پولیس اور ہیومن رائٹس کمیشن کے مشترکہ اشتراک سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
پریس ریلیز- 11/10/2024
*دادو پولیس کے افسران و اہلکاروں کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد*
*انسانی حقوق کا تحفظ اور چائلڈ میرج کی روکتھام کے موضوعات پر دادو ایس ایس پی آفیس کے کانفرنس ھال میں دادو پولیس اور ہیومن رائٹس کمیشن کے مشترکہ اشتراک سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا*
تربیتی سیشن میں ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر ڈی ایس پی لیگل پناھ علی شاھ، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل نظیر احمد ملاح، ڈی ایس پی جوہی محمد یعقوب برڑو، ڈی ایس پی سب ڈویژن بھنڈ ماڑی معشوق علی کیریو، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، ہیڈ محرران، انچارج ہیومن رائٹس سیل سب انسپیکٹر یاسمین سومرو، انچارج وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن ڈیسک بینظیر جمالی اور دیگر مرد و خواتین پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی
تربیتی سیشن میں ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو اور بئریسٹر ردا طاہر نے شرکاء کو انسانی حقوق کے تحفظ اور اس متعلق قوانین کے حوالے سے آگہی فراہم کی جبکہ تربیتی سیشن میں ڈائریکٹر ہیومن رائٹس آغا فخر حسین صاحب نے بھی خصوصی شرکت کرکہ انسانی حقوق کی پاسداری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا
چئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو نے خاص طور پر چائلڈ میریج کے اشوز پر روشنی ڈالتے ہوئے کم عمر بچوں کی شادیوں کی روکتھام کیلئے موجود قانون اور چائلڈ میریج کے کیسز میں پولیس کی تفتیش کے حوالے سے ٹریننگ کے شرکاء کو آگاہی فراہم کی، جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن چئرمین نے چائلڈ میریج کے رپورٹ ہونے والے معاملات میں دادو پولیس کی جانب سے کی گئی فوری کاروائیوں کی بھی تعریف کی
بئریسٹر ردا طاہر نے عورتوں اور بچوں پر گھریلو تشدد، جنسی حراسگی و زیادتی کے موضوعات پر پولیس افسران سے بحث ومباحثہ کیا اور اس متعلق قوانین کی تکمیل و نفاذ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی
تربیتی سیشن کے مقررین اور ہیومن رائٹس کے رہنماؤں نے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار کرنے پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پاسداری و تحفظ کیلئے پولیس سمیت دیگر ادارے قائم ہیں جن کی آپس میں کلوز کوآرڈینیشن ہونی چاہئے اس ضمن میں عام عوام کو آگہی دینے کی بھی ضرورت ہے تاکہ انسانی حقوق کی پائمالی کو روکا جا سکے اور متاثرین کا سدِباب ہو سکے
تربیتی سیشن میں پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سید ھدایت علی شاہ، وومین ڈیولپمنٹ کی اسسٹنٹ/انچارج سیف ہاؤس نظیراں سومرو، پروبیشن آفیسر ہوم ڈپارٹمنٹ حبیب اللہ سومرو، سماجی تنظیم چائلڈ رائٹس کامیٹی کے نیاز چانڈیو، دانش خشک اور ساجد مستوئی بھی موجود تھے