Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

قتل کے مقدمات میں مفرور واشتہاری ملزمان کے خلاف ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر کریک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ دادو پولیس

مورخہ، 18/11/2024

*قتل کے مقدمات میں مفرور واشتہاری ملزمان کے خلاف ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر کریک ڈاؤن,,*

*مختلف جگہوں پر انفارمیشن بیسڈ چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، قتل کے مقدمات میں مفرور 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*

ایس ایچ او تھانہ رادھن ایاز علی بگھیو کی سربراہی میں رادھن پولیس نے کامیاب کاروائیوں میں قتل کیس میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ہونے والوں میں مقدمہ نمبر 70/2024 بجرم دفعہ 302، 324 ت پ تھانہ رادھن کے کیس ملزم نور احمد بھرٹ، ملزم سجاد بھرٹ اور ملزم عبدالرسول عرف مور بھرٹ شامل ہیں

ملزم نوراحمد بھرٹ کے قبضہ سے واردات میں استعمال کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے جس کا الگ مقدمہ 72/2024 دفعہ 25 آرمس ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے

** ایس ایچ او تھانہ جوہی سیف اللہ بگھیو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں اشتہاری ملزم صدام حسین ولد گل محمد پنہور کو گرفتار کرلیا

ملزم صدام حسین تھانہ جوہی پہ درج مقدمہ نمبر 73/2022 بجرم دفعہ 302 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا

دوسری جانب

تھانہ فلجی اسٹیشن، راجو دیرو، رادھن اور تھانہ سیتا روڈ پولیس نے سرچ آپریشن میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کیا

گرفتار ہونے والوں میں ملزم نواب ولد علی شیر چانڈیو، ملزم غلام حسین شاہانی، فہیم لاشاری، عزیز احمد لاشاری، ملزم صبحان لاشاری اور ملزم خان محمد عرف خانن لاشاری شامل تھے جن کو بعد میں ضمانتی کاپیاں موصول ہونے پر ریلیز کردیا گیا

ملزم غلام حسین شاہانی تھانہ موندر پہ درج قتل کیس 10/2024 بجرم دفعہ 302 ت پ میں نامزد تھا

ملزم فہیم، عزیز احمد، صبحان اور محمد خان عرف خانن لاشاری کے خلاف تھانہ رادھن قتل کیس الزام نمبر 65/2022 بجرم دفعہ 302 ت پ درج تھا

جبکہ ملزم نواب چانڈیو کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے 5 مقدمات درج تھے

1. مقدمہ نمبر 10/2010 بجرم دفعہ 302 تھانہ سیتا روڈ

2. مقدمہ نمبر 58/2014 دفعہ 302 تھانہ سیتا روڈ

3. 43/2020 دفعہ 324، 353 تھانہ سیتا روڈ

4. مقدمہ نمبر 5/2013 دفعہ 324 تھانہ راجودیرو

5. مقدمہ نمبر 9/2014 دفعہ 302 تھانہ راجودیرو


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.