Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: مختلف تھانوں کی حدود پولیس کی کارروائیاں ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں 5 ملزمان گرفتار ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 23/4/2026

*دادو: مختلف تھانوں کی حدود پولیس کی کارروائیاں ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں 5 ملزمان گرفتار ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں

کامیاب کاروائیوں میں:

ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ اعجاز علی مسن کی سربراہی میں کے این شاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے کیس میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کیا

گرفتار ہونے والوں میں ملزم کرم اللہ کھونہارو اور ملزم شعبان وگھیو شامل ہیں ملزمان تھانہ کے این شاہ میں درج مقدمہ نمبر 113/2026 بجرم دفعہ 397 ت پ میں مطلوب تھے

کاروائی میں شہری گل محمد لغاری کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے

دیگر کاروائیوں میں دادو اے سیکشن اور ککڑ تھانوں کی حدود سے تین منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے

*سی آئی اے اور تھانہ دادو اے سیکشن پولیس* نے چھاپوں کے دوران دو منشیات فروشوں ملزم عامر حسین بھنڈ اور لسٹیڈ منشیات فروش جاوید سولنگی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے شراب اور گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی مقدمات درج کرلیے گئے ہیں

*تھانہ ککڑ* کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم بابر علی کو 220 مضر صحت زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.