Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: جوہی اور واہی پاندھی میں منشیات فروشوں اور ایکٹِو کرمنلز کے خلاف کاروائیاں 5 ملزمان گرفتار
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 19/4/2026
*دادو: جوہی اور واہی پاندھی میں منشیات فروشوں اور ایکٹِو کرمنلز کے خلاف کاروائیاں 5 ملزمان گرفتار*
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج *طارق رزاق خان دھاریجو* اور ایس ایس پی دادو *کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی* کی ہدایات کے تحت جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
ایس ایچ او تھانہ جوہی ندیم علی سولنگی کی سربراہی میں جوہی پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلیے جن سے چرس، گٹکا چھالیہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا
گرفتار ہونے والوں میں *ایکٹِو کرمنل محبوب لُنڈ، دیگر ملزمان میں یاسین عرف مزن پہوڑ، چھتہ خان لغاری اور امیر بخش لُنڈ* شامل ہیں
گرفتار ملزم محبوب لُنڈ کے قبضہ سے ایک بغیر لائسنس پستول اور گولیاں برآمد ہوئی جس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم پہلے بھی متعدد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے۔
جبکہ منشیات سمیت گرفتار کیے گئے ملزمان چھتہ خان لغاری، یاسین عرف مزن پہوڑ اور امیر بخش کے قبضے سے 1210 گرام چرس رائل کنگ گٹکا چھالیہ کے تین پیکٹ برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرپیے گئے ہیں۔
دوسری جانب
واہی پاندھی تھانے کے ایس ایچ او محمد یوسف کوری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم نور محمد رستمانی کو گرفتار کرکے قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔