Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Dadu: A meeting was held by SSP Dadu Captain (R) Ameer Saud Magsi in connection with peace and order on the occasion of Rabi-ul-Awwal celebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him).

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

پریس ریلیز- 06/09/2024

*دادو: ربیع الاول جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امن وامان کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس دادو میں ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا*

میٹنگ میں امن کامیٹی کے ممبران جماعت اہلسنت اور دیگر مسالک کے رہنماؤں سمیت ڈی ایس پی سٹی محمد صادق اوڈھو، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انچارج ڈی آئی بی نے شرکت کی

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتِ رسولﷺ سے کیا گیا بعد ازاں ماہ ربیع الاول کے دوران امن وامان اور محافلِ میلاد و حضور پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی میں نکلنے والے جلوسوں کی سکیورٹی کے متعلق رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا گیا

اس ضمن میں شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے مجموعی اقدامات اور تعاون کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ پیس کامیٹی کے ممبران اور مذہبی رہنماؤں نے ماضی کے تجربات اور حالاتِ حاضرہ کے پیشِ نظر درپیش مسائل و تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ دادو مذہبی اعتبار سے پرامن ضلع رہا ہے اور آگے بھی مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی روایت کو برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہیں

اس موقع پر ایس ایس پی دادو نے میٹنگ کے شرکاء کے نشاندہی کردہ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس حوالے سے بروقت ڈی آئی بی انچارج اور متعلقہ ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کیلئے احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی دادو نے عید میلادالنبی ﷺ کی نسبت سے منعقد ہونے والی ریلیوں اور محافلِ میلاد میں دادو پولیس کی جانب سے بھرپور سیکیورٹی انتظامات کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کی نسبت سے ماہِ ربیع الاوّل مسلم امہ کے لیے خوشیوں کا مہینہ ہے جس میں حفاظتی فرائض سرانجام دینا باعث مسرت اور سعادت ہے ضلعے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں پیس کامیٹی اور تمام مذہبی جماعتوں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایس ایس پی دادو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ امن خراب کرنے اور انتشار پیدا کرنی کی کوشش کرنے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا اور ہر صورت قانون کی بالادستی قائم رکھی جائے گی

یاد رہے کہ:

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب دیا گیا ہے اور اس ضمن میں 2500 سے زائد پولیس افسران واہلکار مقرر کیے گئے ہیں جو کہ ریلیوں، جلسوں ومحفلوں، مساجد، مختلف مقامات پر پکٹس، موبائل اور موٹرسائکل گشت میں سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے

دوسری جانب ماہِ ربیع الاول کے دوران امن وامان کے حوالے سے ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر تمام ایس ڈی پی او صاحبان کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ اوز کے ہمراہ مقامی سطح پر بھی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ میٹنگز کرکہ بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.