Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: شہید کوٹہ کے تحت دادو پولیس کے شہید اہلکاروں کے بچوں کو پولیس میں نوکری کے آرڈر جاری کیے گئے
ضلع دادو پولیس
مورخہ, 3/6/2025
*دادو: شہید کوٹہ کے تحت دادو پولیس کے شہید اہلکاروں کے بچوں کو پولیس میں نوکری کے آرڈر جاری کیے گئے*
دادو پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل شفیع محمد لغاری کے صاحبزادے راجا غلام مصطفیٰ اور شہید کانسٹیبل علی مرتضیٰ جونیجو کے بھائی ثمین جونیجو کو شہید کوٹا پالیسی کے تمام مطلوبہ پروسیس مکمل ہونے کے بعد دادو پولیس میں بطور کانسٹیبل (BPS-7) کے اپائنٹمنٹ آرڈر جاری کیے گئے ہیں
اس سلسلے میں، ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے نوکری پانے والے شہداء کے بچوں کو اپنے دفتر مدعو کرکہ اپائنٹمنٹ آرڈر ہاتھوں ہاتھ تقسیم کیے
ایس ایس پی دادو نے بچوں کو نوکری کے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے مبارکباد دیں اور سندھ پولیس میں شامل ہونے پر خوش آمدید کیا۔ اس موقع پر سروس شیٹ کلرک پیر اسداللہ بھی موجود تھے جسے ایس ایس پی دادو نے فوتی ملازمان اور شہداء کی فیملیز کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔