Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

In the murder case of Musmat Nazeeran Brahmani R/o Wahi Pandhi, the police arrested eight more accused including one nominated accused.

*ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

پریس ریلیز- 06/11/2024

*دادو: واہی پاندھی کی رہائشی مسمات نظیراں برہمانی کے قتل کیس میں پیش رفت، ایس ایس پی دادو کی خصوصی ٹیم کی چھاپہ مار کاروائی نامزد ملزم سمیت دیگر 8 ملزمان گرفتار*

واہی پاندھی میں لاشاری اور برہمانی برادری کے درمیان ذاتے تنازعے پر 50 سالا مسمات نظیراں برہمانی قتل ہوئی تھی واقعے کا واہی پاندھی تھانے میں مقدمہ نمبر 43/2024 بجرم دفعہ 302، 341، 337Hii ت پ درج ہے

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے مذکورہ کیس میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر نامزد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا

ٹیم میں شامل ایس ایچ او دادو اے سیکشن گلزار علی تنیو، انچارج سی آئی اے گلشن علی مہر اور ایس ایچ او واہی پاندھی امیر مرتضیٰ سہتو کی سربراہی میں واہی پاندھی کے قریب چھاپہ مار کاروائی کی گئی

چھاپے میں کیس کے نامزد ملزمان کریمداد عرف نیاز لاشاری، پاندھی لاشاری اور اسد لاشاری کو مذکورہ چھاپے والی جگہ موجود پایا گیا جن کی گرفتاری عمل میں لاتے وقت ملزمان کو پناھ دینے والے افراد نے پولیس کے کارِ سرکار میں مداخلت کی اور مذکورہ ملزمان کو پولیس حراست سے زبردستی چھڑانے کیلئے مزاحمت کي جس دوران ملزم کریمداد عرف نیاز اور پاندھی لاشاری موقع سے فرار ہوگئے جبکہ *پولیس نے ملزم اسد لاشاری کو گرفتار کرلیا*

علاؤہ ازیں، پولیس نے گرفتار ملزم کو فرار کروانے کیلئے مزاحمت کرنے والے 8 ملزمان کو بھی بروقت گرفتار کرلیا

گرفتار ہونے والوں میں، ملزم نوید لاشاری، آصف لاشاری، ضمیر لاشاری، غلام سرور لاشاری، شعیب لاشاری، امجد لاشاری، علی محمد لاشاری اور نور حسین گوپانگ شامل ہیں

تمام گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کرکہ کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس سرکاری مدعیت میں مقدمہ نمبر 48/2024 بجرم دفعہ 353، 216، 186، 147، 148، 149 ت پ واہی پاندھی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے

جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.