Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
منشیات فروشوں کے خلاف دادو پولیس کی کاروائیاں جاری مزید 4 ملزمان گرفتار، شراب، چرس اور گٹکا برآمد مقدمات درج کرلیے گئے
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 6/5/2025
*منشیات فروشوں کے خلاف دادو پولیس کی کاروائیاں جاری مزید 4 ملزمان گرفتار، شراب، چرس اور گٹکا برآمد مقدمات درج کرلیے گئے*
تفصیلات کے مطابق:
• انچارج سی آئی اے میہڑ بشیر احمد لاکھیر کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، میہڑ تھانے کی حدود سے سی آئی اے پولیس نے منشیات فروش سعید چانڈیو کو چرس سمیت گرفتار کرلیا دوسری کاروائی میں ککڑ تھانے کی حدود سے گٹکا سپلائر وحید علی لغاری کو گرفتار کرلیا۔ متعلقہ تھانوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں
• تھانہ رکن کے ایس ایچ او طارق حسین لاکھیر کی سربراہی میں پولیس نے پیارو اسٹیشن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل شراب فروش ملزم نیاز ابڑو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے شراب بھی برآمد کرلیا گیا، رکن تھانے میں مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے
• میہڑ میں تھانہ میہڑ بی سیکشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سمیت ملزم عدیل بٹ کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے