Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کاروائیاں 4 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فون، غیرقانونی اسلحہ اور گٹکا برآمد

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

مورخہ، 11/12/2024

*دادو پولیس کی کاروائیاں 4 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فون، غیرقانونی اسلحہ اور گٹکا برآمد*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی* کی ھدایات پر انسدادِ جرائم کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائیاں انجام دی گئیں

// تھانہ دادو اے سیکشن پولیس کی کارروائی او پی ایف کالونی کے قریب مقابلے بعد ایک ایکٹیو کرمنل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزم کی شناخت علی محمد عرف بگن ولد حسین بخش آلکھانی کے نام سے ہوئی، قبضہ سے پستول برآمد، مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

// تھانہ جوہی پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیوں میں 2 ملزمان سلیم رند اور قلندر بخش ملاح کو گرفتار کرلیا قبضہ سے 3 پیکٹ گٹکا چھالیہ برآمد۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

// کے این شاھ کے قریب ڈی ایس پی کے این شاہ سرفراز حسین منگی کی سربراہی میں تھانہ بورڑی پولیس کی کاروائی 2 ماہ قبل شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔ برآمد شدہ مالِ مسروقہ مالک اختر علی آرائیں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

// تھانہ دادو بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم شاہزیب کھوکھر کو مضر صحت گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.