Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو کے قریب پولیس کی کاروائی، اپنی بیوی کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار

ضلع دادو پولیس

7 اپریل 2025ء

*دادو کے قریب پولیس کی کاروائی، اپنی بیوی کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار*

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت کی گئی

گرفتار ملزم 19 مارچ کو تھانہ مخدوم بلاول کی حدود گاؤں خاصا چانڈیو میں اپنی بیوی مسمات صائمہ بے دردی سے قتل کرکہ موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے مسلسل مقام بدل کر چھپنے کی کوشش کر رہا تھا

تاہم، ایس ایچ او تھانہ جوہی طارق لاکھیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے *ملزم عرفان ولد رکھیَل چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے*

ملزم کے خلاف تھانہ مخدوم بلاول میں ایف آئی آر نمبر 8/2025 دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج تھا،

تاہم مزید ضابطے کی کاروائی اور تفتیش جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.