Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری مزید 4 ملزمان گرفتار
ضلع دادو پولیس*
مورخہ، 3/2/2025
*دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری مزید 4 ملزمان گرفتار،*
*گرفتار ہونے والوں میں اشتہاری، منشیات فروش اور ایکٹیو کرمنلز شامل ایک مسروقہ موٹرسائکل بھی برآمد کرلی گئی*
• تھانہ جوہی پولیس نے کارروائی کرتے غیرقانونی اسلحہ سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت عبدالوحید قمبرانی کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے
• میہڑ کے قریب ٹیکنیکل بیسڈ انفارمیشن پر تھانہ نئوں گوٹھ پولیس کی کاروائی ضلع لاڑکانہ کے مقدمات میں اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا
گرفتار ملزم کی شناخت جان محمد ولد داناھ گبول کے نام سے ہوئی
ملزم ضلع لاڑکانہ کے تھانہ فتح پور پہ درج مقدمہ نمبر 22/2024 بجرم دفعہ 337Ai، 147، 148 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
• تھانہ دادو بی سیکشن پولیس کی کارروائی گٹکا فروش ملزم محمد صفر کھوسو کو گرفتار کرلیا گیا قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
• تھانہ فریدآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا چھالیہ فروخت کرنے والے ملزم حاجی خان گائینچو کو 4 پیکٹ زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
• ایس ایچ او تھانہ سیتا روڈ کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی شہری لیاقت شیخ کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔ برآمد شدہ موٹرسائکل اور موبائل فون مالک کے حوالے کردیے گئے ہیں۔