Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 9 ملزمان گرفتار
ضلع دادو پولیس*
7 فروری 2025ء
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 9 ملزمان گرفتار*
*گرفتار ہونے والوں میں قتل، اقدامِ قتل، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں مفرور ملزمان سمیت منشیات فروش شامل، اسلحہ اور منشیات بھی برآمد*
تفصیلات کے مطابق:
//۔ ایس ایچ او تھانہ دادو بی سیکشن انسپکٹر مشتاق عالمانی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں روپوش ملزم علی گوہر برہمانی کو گرفتار کرلیا
* ملزم تھانہ ککڑ پہ درج مقدمہ نمبر 12/2024 بجرم دفعہ 302 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
//۔ ایس ایچ او تھانہ سیتا روڈ دلی جان مگسی کی سربراہی میں سیتا روڈ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے،
* ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں روپوش ملزم سجاد عرف سجو سولنگی کو گرفتار کرلیا،
ملزم تھانہ سیتا روڈ پہ درج مقدمہ نمبر 15/2024 بجرم 392 اور مقدمہ نمبر 73/2024 بجرم 353، 324 ت پ میں مطلوب تھا
دوسری جانب تھانہ سیتا روڈ پولیس نے
* دو منشیات فروش ملزمان ندیم سولنگی اور واجد سولنگی کو گرفتار کرلیا
ملزمان کے قبضہ سے 1050 گرام چرس اور دو پیکٹ گٹکا چھالیہ برآمد ہوئے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں
//۔ تھانہ سالاری ایس ایچ او انورالدین سومرو کی سربراہی میں سالاری پولیس کی کارروائی،
* اقدامِ قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان سائینداد لاشاری اور لعل بخش لاشاری کو گرفتار کرلیا گیا
ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال اسلحہ ایک پستول اور ایک بندوق بھی برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف اسلحہ برآمدگی کے سرکاری مدعیت میں الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں
//۔ ایس ایچ او تھانہ جوہی طارق لاکھیر کی سربراہی میں جوہی پولیس کی کاروائیاں،
* چوری کے کیس میں اشتہاری ملزم سرور پنہور کو گرفتار کرلیا ملزم تھانہ خداآباد پہ درج مقدمہ نمبر 79/2022 بجرم دفعہ 379، 34 ت پ میں مطلوب تھا۔
* دوسری کاروائی میں جوہی پولیس نے گٹکا فروش ملزم حماد راجپوت کو زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
//۔ تھانہ میہڑ اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم احسان چانڈیو کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے نشہ اور رائل کنگ گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے