Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: IGP سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بلالائسنس ڈرائیورز، فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں دادو پولیس عمل پیرا

ضلع دادو پوليس*

22 فروری 2025ء

دادو: IGP سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بلالائسنس ڈرائیورز، فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں دادو پولیس عمل پیرا،

اس ضمن میں ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر ضلع بہر میں سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں شاہراہوں اور داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکہ آنے جانے والے گاڑیون کی چیکنگ کی گئی،

چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی اور آن لائن سسٹم کے ذریعے ریکارڈ بھی چیک کیا گیا

دورانِ چیکنگ غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے متعدد گاڑیوں میں لگے فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے بھی اتارے گئے

اس حوالے سے ایس ایس پی دادو نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنا سب کی زمہ داری ہے لہٰذا شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور خلاف ورزیوں سے اجتناب کریں، اس حوالے سے پولیس سے تعاون کریں اور دشواری سے بچنے کیلئے دورانِ سفر اپنے کوائف لازمی ساتھ رکھیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.