Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 12/5/2025

*ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*

*کامیاب کاروائیوں میں مختلف تھانوں کی حدود سے 10 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس اور درجنوں پیکٹ گٹکا برآمد۔ مقدمات درج کرلیے گئے*

*1. تھانہ ککڑ:*

تھانہ ککڑ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل منشیات سپلائر نادر شاھ کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 530 گرام چرس بھی برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

*2. تھانہ فریدآباد*

تھانہ فریدآباد پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں عبدالخالق چنو اور ملزم اشرف عرف مدھوش چنو کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد (1050) گرام چرس برآمد ہوا ہے ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

*3. تھانہ کے این شاھ*

تھانہ کے این شاہ پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں ميں ملزم شاھد عرف شاھو بگھیو اور علی اصغر ولد قادر بخش بگھیو شامل ہیں جن کے قبضہ سے 645 گرام چرس برآمد ہوا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

*4. تھانہ دادو ای سیکشن*

تھانہ دادو اے سیکشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ورکشاپ محلہ دادو سے ایک منشیات فرش مختیار عرف پپو سولنگی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

*5. تھانہ جوھی:*

ایس ایچ او تھانہ جوھی کی سربراھی میں جوہی پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں مجاھد عالمانی اور عرفان علی لغاری کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 1240 گرام چرس برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

*6. سی آئی اے دادو:*

دادو میں سی آئی اے پولیس نے اے سیکشن تھانے کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم میر محمد ملاح کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے گٹکا چھالیہ کے 20 پیکٹ برآمد ہوئے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

*7. تھانہ رادھن*

تھانہ رادھن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عیدگاھ محلہ کے نزدیک ایک منشیات فروش ایاز سولنگی کو چرس سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.