Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

میہڑ میں پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں دو ملزمان گرفتار، 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا

ضلع دادو پولیس*

5 فروری 2025ء

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری،

*میہڑ میں پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں دو ملزمان گرفتار، 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا،*

• ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن محسن علی جمالی کی سربراہی میں اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے کیس مقدمہ نمبر 34/2025 بجرم دفعہ 397 میں مطلوب ملزم فداحسین سولنگی کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال اسلحہ پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے

• ایک اور کاروائی میں میہڑ اے سیکشن پولیس نے منشیات فروش ملزم عاشق جانوری کو چرس سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

• میہڑ سی آئی اے انچارج بشیر احمد لاکھیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل شہری علی اصغر کھوسو کی چوری ہو جانے والی سی ڈی 70 موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے کردی گئی ہے

• ایس ایچ او تھانہ میہڑ بی سیکشن غلام حیدر چانڈیو نے بھی ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی تصدیق کے بعد برآمد شدہ موٹرسائیکل اصل مالک فھد علی چن کے حوالے کردی گئی ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.